بلوچ قوم کی تاریخ اُردو
میں
بلوچ قوم روئے زمین پر وارد ہونے والی کوئی نئی قوم نہیں
ہے۔ بلوچ قوم کا تاریخ کی کتابوں میں ہزاروں سال پہلے کا بھی ذکر ملتا ہے۔ بلوچ
اپنے رہن سہن ، لباس، اقدار اور تہذیب و ثقافت میں بھی اپنے ارد گرد
موجود تمام اقوام سے بہت مختلف ہیں۔ ویسے تو بلوچ قوم پر بہت ساری کتابیں لکھی جا
چکی ہیں۔
بلوچ قوم کی تاریخ تو بہت ہی وسیع ہے، مگر یہاں ان کی مختصر
مگر جامع تاریخ کچھ یوں ہے۔
تاریخ کے مطابق بلوچ وادی بلوچ کے رہنے والے ہیں۔یہ وادی
شام کے قریب حلب میں واقع ہے۔ بلوچوں کی خاص نسل کے بارے میں بہت اختلاف پایا جاتا
ہے۔بعض مؤرخ اس قوم کو ترکمان نسل سے بتاتے ہیں اور بعض کے مطابق یہ عربی نسل سے
ہیں۔ پروفیسر کین کے مطابق یہ تاجک نسل سے ہیں، جبکہ پروفیسر بلیو کہتا ہے کہ یہ
راجپوت ہیں۔
ماکلر نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ مکران کے قدیم باشندوں کی باقیات میں سے ہیں۔ اسی طرح سردار محمد خان گشکوری نے اپنا یہ
نظریہ پیش کیا ہے کہ
یہ کلدانی اور بابلی ہیں، اور مشہور بادشاہ نمرود کی نسل میں سے ہیں۔
عہدِ قدیم میں لفظ بلوچ کو بعل، بعوث، بیلوث، بلوص، بلوژ،
بلوش وغیرہ بھی لکھا جاتا رہا۔ عرب اِسے لفظ بلوش جبکہ ایرانی اور پاکستانی و
ہندوستانی اسے لفظ بلوچ لکھتے اور پڑھتے ہیں۔
خود بلوچ قوم کے پاس ایک قدیم نظم موجود ہے جس میں لکھا گیا
ہے کہ وہ حضرت امیر حمزہ کی اولاد میں سے ہیں اور حلب سے آئے ہیں۔ اور نظم میں
مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچ قوم میدان کربلا میں میں بھی موجود تھی۔
بلوچ ایرانی
بادشاہوں کے درباروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے، لیکن پھر بعد میں بلوچ ایرانی
بادشاہوں کے لئے خطرہ بن گئے۔ اسی لئے انہوں نے ان کے خلاف نہایت ہی بے دردی سے
مہم جوئی کی۔ اس کا تذکرہ فردوسی نے بڑی تفصیل کے ساتھ شاہنامے میں کیا۔ گمان ہے کہ اس مہم جوئی کے نتیجے میں بلوچوں کی
قوت اس علاقے میں ٹوٹ گی اور مجبوراََ وہ جنوب و مشرق کے پہاڑوں میں جا کر رہنے
لگے۔
دی بلوچ ریس میں لکھاگیا ہے کہ
بلوچوں نے دو مرتبہ نقل مکانی کی ۔
بلوچوں کی حکومت
میر چاکر خان کے عہد میں سارا بلوچستان بلوچوں کے قبضہ میں
آ گیا، اور اس طرح وہاں بلوچوں کی حکومت
قائم ہوگئی۔ میر چاکر خان ایک عظیم بلوچ تھا۔ وہ امیر جلال خان کی اولاد میں سے
تھا۔ اُس نے خضدار، درہ مولا، درہ بولان اور
سبھی پر قبضہ کیا۔
جنگجو قوم
تاریخ نے بلوچوں کو ایک جنگجو قوم کے طور پر لکھا گیا۔ بلوچوں کے دو مشہور قبائل لاشاریوں اور رندوں میں جنگ چھڑ گئی، جو مسلسل تیس سال تک جاری رہی۔
مذہب
بلوچوں کی اکثریت مسلمان ہے۔ اور ان کی تقریباََ 70 فیصد
آبادی پاکستان میں ہے۔
بلوچ شعراء کرام
فن ِ تعمیر
بلوچی کھانے
میٹھی ڈش، سویٹ ڈش
بلوچی کھیل
بلوچی آرٹس اور میو زک
مشہور گلوکار
بلوچی تہوار
بلوچی قبائل
بگٹی، مری، لانگو، براہوی، بزنجو، محمد ثانی، رند، لغاری
اور لشاری بلوچوں کے مشہور قبائل ہیں
History of Pathans in Urdu . . . Read More





0 Comments