پنجاب کی تاریخ اردو میں
Punjab History in Urdu | Punjabi History
لفظ پنجاب ابن بطوطہ کی ان تحریروں میں ملتا ہےجو اس نے
14ویں صدی میں اِس علاقے کا دورہ کرتے ہوئے لکھی تھیں۔پھر اس لفظ کا وسیع استعمال
16ویں صدی کے دوسر۔ے حصے کی کتاب "تاریخ شیر شاہ سوری "میں ملتا ہے۔
لفظ پنجاب کا لفظی مطلب "پنج آب"یعنی پانچ دریاؤں
کی سرزمین ہے۔یہ فارسی زبان کا لفظ ہے۔
What is the old name of Punjab? | Who was the founder of Punjab?
پنجاب کا پرانا نام سپتا سندھو ہے۔ اور پنجاب کی بنیاد بندہ سنگھ بہادر نے رکھی۔
پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔
پنجاب میں رہنے والے لوگوں کو پنجابی کہتے ہیں۔
پنجاب کا محل وقوع
پاکستان کے پنجاب کے جنوب میں سندھ، مغرب میں خیبر
پختونخواہ اور بلوچستان اور شمال کی طرف کشمیر اور اسلام آباد ہے۔
اسی طرح مشرق کی طرف ہندوستانی پنجاب اور راجھستان ہے،
What are the five rivers in Punjab | How many rivers are there in Punjab
پنجاب کے پانچ دریا
Indus River | Jehlum River | Ravi | Chenab River | Sutlej River
دریائے بیاض،
دریائے جہلم، دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے ستلج ہے۔
تقسیم ہندوستان کے وقت سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو ہوا۔
56فیصد پنجاب پاکستان میں شامل ہو گیا تھا اور 44فیصد پنجاب انڈیا کے پاس رہ گیا
تھا۔
آزادی کے بعد پاکستان والے پنجاب کو ایک صوبہ بنادیا گیا،
جبکہ انڈین پنجاب کے کئی حصے کر دیے گے۔ جن میں سے پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، ہماچل
پردیش اور دہلی شامل ہے۔
Punjab Population | Pakistan Punjab | Indian Punjab
پنجاب کی آبادی
پاکستانی پنجاب کی کل آبادی 11 کروڑ ہے جبکہ انڈین پنجاب کی
آبادی 2۔8کروڑ ہے۔
پنجابی ادب
Baba Farid | Ganj Shakkar | Baba Guru Nanak
صوفی بزرگ
پنجابی ادب کا آغاز بابافریدالدین گنج شکرؒ اور سکھ مذہب کے
بانی بابا گُرونانک ہوتا ہے۔
15ویں سے 19ویں صدی کے دوران کے دوران مسلمان صوفیائے کرام
نے پنجابی زبان میں بہت ساری تحریریں لکھیں۔ جس میں سب سے مقبول بابا بلھے شاہ کا
نام آتا ہے۔
Heer Ranjha | Waris Shah
قصہ خوانی
قصہ خوانی بھی پنجابی زبان کی ایک مشہور صنف ہے۔ سب سے
مقبول قصہ "ہیر اور رانجھا" کی محبت کا قصہ ہے۔
صوفی شعراء کرام
صوفی شعراء میں وارث شاہ، سلطان باہواور شاہ حُسین کا نام
سرفہرست آتا ہے۔
میوزک اور آرٹس
What is Punjab famous for? | Is Punjab in Pakistan or India? | Punjabi Bhangra
پنجابی لوگوں کا مشہور میوزک بھنگڑاہے۔
What are Punjabis famous for? | What are Punjabis good at?
زندہ دلی اور خوش مزاجی
پنجابی لوگوں کی زندہ دلی اور خوش مزاجی پوری دنیا میں
مشہور ہے۔
Basant festival | Maghi festival | Lohri festival | Baisakhi festival
پنجابی تہوار
پنجاب میں بہت سارے تہوار منائے جاتے ہیں جن کی تفصیل کچھ
یوں ہے۔
بسنت
بسنت پنجابیوں کا مشہور تہوار ہے۔ اس میں لوگ پتنگ اڑاتے
ہیں اور اچھے اچھے کھانے بناتے ہیں۔یہ تہوار موسمِ بہار کو خوش آمدید کہنے کے لئے
منایا جاتا ہے۔
مگھی کا میلہ
مگھی کا میلہ انڈیا کے پنجاب کا مشہور تہوار ہے۔اس تہوار
میں لوگ گُردوارہ میں جاتے ہیں اور لوگ کھیر ، حلوہ، شربت اور دیگر میٹھے کھانے
بناتے ہیں۔
اس میلے میں کھیلوں کے بھی مقابلے ہوتے ہیں۔
لوہڑی
لوہڑی موسم سرما کا تہوار ہے۔جو گنے کی کٹائی کے موسم میں
منایا جاتا ہے۔یہ تہوار کسانوں کے مالی سال کے آخری دنوں میں منایا جاتا ہے۔اس
تہوار میں لوگ ایک دوسر ے کے گھر جا کر گیت گاتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے نیک
تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔یہ لوگ جس گھر میں جاتے ہیں وہ گھر والے ان کو اچھے اچھے
کھانے پیش کرتے ہیں۔
بیساکھی
بیساکھی کا تہوار نئے پنجابی سال کے شروع میں منایا جاتا
ہے۔ یہ تہوار انڈیا اور پاکستان کے دونوں پنجاب میں منایا جاتا ہے۔یہ تہوار لوہڑی
تہوار کے ا15 سے 20 دن بعد منایا جاتا ہے۔
ان تہواروں کے علاوہ انڈیا کے پنجاب میں اور بھی بہت سارے
تہوار منائے جاتے ہیں جن میں ہولی،دیوالی اور راکھی وغیرہ کے تہوار منائے جاتے
ہیں۔
پنجابی مذہب
پاکستان میں رہنے والے پنجابیوں کی اکثریت مسلمان ہے، جبکہ
انڈیا میں رہنے والے پنجابیوں کی اکثریت
سکھ اور ہندوؤں کی ہے۔
پیشہ
پیشے کے اعتبار سے پنجابی زیادہ تر زراعت سے منسلک ہیں۔
فصلیں
What are the main crops grown in punjab? | Which are the major crops?
پنجاب میں گندم، مکئی، کپاس، گنا ، سرسوں ، تل، سورج
مکھی،سبز یاں اور کئی قسم کی دالیں اگتی ہیں۔














0 Comments