وسیلہ تعلیم احساس پروگرام
waseela taleem program | waseela taleem program in urdu 2021
احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے لئے ایک
نیا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت ان کے 4 سے 12 سال کے بچوں اور بچیوں
کو پرائمری سکول میں داخلے اور سہ ماہی کے دوران 70 فیصد حاضری یقینی بنانے پر
1500 روپے اور 2000 روپے اضافی دئے جائیں
گے۔
اگر آپ کا کوئی بچہ یا بچی 4 سے 12 سال کی عمر کا ہے اور اس
نے پرائمری تعلیم پاس نہیں کی تو فوراََ
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل دفتر سے رابطہ کرکے وسیلہ تعلیم پروگرام میں
اس کی رجسٹریشن کروائیں۔
رجسٹریشن کے لئے مندرجہ ذیل شرائط کا ہونا لازمی ہے۔
بچے یا بچی کی عمر 4 سے 12 سال کے درمیان ہو۔
.1
بچہ یا بچی پرائمری
سکول میں کچی سے پانچویں جماعت میں داخل ہو۔
.2
سکول میں داخل بچہ
یا بچی ہر سہ ماہی 70 فیصد حاضری یقینی بنائے۔
.3
بچے کا ب فارم ہونا لازمی ہے۔
.4
History Of Saraiki Nation in Urdu
وسیلہ تعلیم پروگرام کی رجسٹریشن کے لئے مندرجہ ذیل کاغذات کا ہونا ضروری ہے۔
نادرہ کی جانب
سے جاری کردہ ب فارم جس میں بچے یا بچی کا نام درج ہو۔
.1
سکول سے تصدیق
شدہ فارم جس میں بچے یا بچی کی جماعت اور
سکول میں داخلے کا ذکر ہو۔
.2
تعلیم ہر بچے کا
بنیادی حق ہے۔
وسیلہ تعلیم پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار:
بچے یا بچی کو
مذکورہ کاغذات کے ہمراہ اپنی متعلقہ تحصیل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
میں دفتر میں لے جائیں۔
اپنے تمام بچے یا بچیوں کو جو مندرجہ بالا شرائط پر
پورا اترتے ہوں ان کو اپنے ساتھ ب فارم بنوا کر بے نظیر انکم سپورٹ کے تحصیل دفتر میں لے جائیں۔
رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار:
رقم کی پہلی
قسط ب فارم اور بچے یا بچی کی وسیلہ تعلیم
پروگرام میں جسٹریشن کے بعد بذریعہ بائیو
میٹرک سہ ماہی کے آخر میں ادا کی جائے گی۔
جبکہ بقیہ رقم
کی ادا ئیگی بچے یا بچی کی سکول میں 70
فیصد حاضری سے مشروط ہو گی۔
احساس کفالت پروگرام کے تحت بچے اور بچیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔
محترم اساتذہ کرام
اگر آپ کے سکول
یا علاقہ میں ایسے بچے یا بچیاں موجود ہوں جن کی مائیں احساس کفالت پروگرام سے
مستفید ہو رہی ہوں تو آپ سے گزارش ہے کہ
ان کی نشاندہی کرکے ان کو اس مہم سے آگاہ کریں اور مکمل طریقہ کا ر بھی بتائیں۔
کسی بھی شکایت
کی صورت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹال فری نمبر پر رابطہ کریں۔
0800-26472


0 Comments